بوجہ سسٹم اپ گریڈیشن / ریپئیر نگ،02اور 03دسمبرکوبجلی بند رہے گی،آئیسکواعلامیہ جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)آئیسکو اعلامیہ کے مطابق بوجہ سسٹم اپ گریڈیشن / ریپئیر درج ذیل شیڈول کے مطابق مورخہ02اور 03دسمبرکوبجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

مورخہ 02 دسمبر صبح08:00بجے تادن00:16بجے تک،جھنگی، سنگ جانی فیڈرز،مورخہ 03دسمبر صبح08:00بجے تادن00:16بجے تک،جھنگی فیڈر، صبح09:00بجے تادن00:14بجے تک،ذیشان کالونی فیڈر اور گردونواح کے علاقے۔ آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے شاہد عباس