پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کا نیا اردو شعری مجموعہ ’’جزیرے میں سمندر‘‘ کے نام سے شائع ہو گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ملک کے نامور شاعرو ادیب، محقق ،50سے زائد ،مجموعوں کے خالق اور نیشنل بُک فائونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کا دوست پبلی کیشنز اسلام آباد کے زیر ِ اہتمام 160صفحات پر مشتمل نیا اردو شعری مجموعہ ’’جزیرے میں سمندر‘‘ کے نام سے شائع ہو گیا ہے۔ قیمت 350روپے ہے ۔

اس میں حمدونعت و منقبت کے علاوہ 29غزلیں ، ایک سو سے زائد قطعات اور درجنوں نظمیں اور شاعر کی قومی شاعری شامل ہے۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید ملک کے نامور لکھاریوں میں شمار ہوتے ہیں اور اُن کے مداح اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے اکادمی ادبیاتِ پاکستان، ادارہٴ فروغِ قومی زبان (مقتدرہ)، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورایک پرائیوٹ یونیورسٹی میں درس و تدریس، تحقیق و تالیف اور ادب کے مختلف فیلڈز میں بے شمار کام کیا جب کہ پاکستان میں یونیورسٹی کی سطح پر وہ شعبہٴ پاکستانی زبانیں کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے تراجم پر مشتمل مجموعے اور انگریزی میں تحقیق کی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے اس تازہ مجموعہٴ کلام میں سماجی مسائل و معاملات اور انسانی رویوں کے تضادات کو اعلیٰ تخلیقی پیرائے میں شعروں میں پر دیا گیا ہے۔ یہ مجموعہٴ سخن ایک دلکش شعری مالا ہے جس میں اسلوب اور اظہار کا تازہ تر اور جدید تر لہجہ قاری کو ترفع سے سر شار کرتا دکھائی دیتا ہے۔ اُن کے شعروں میں انسانی جذبات کی نمائندگی خوبصورتی کے ساتھ کی گئی۔ اس مجموعے میں بہت سے شعر ضرب المثل کا درجہ رکھتے ہیں۔شاعر نے زندگی کی گہرائیوں اور تجربوں کو لوک دانش و حکمت کے اسلوب میں انتہائی حُسن کے ساتھ شعری تخلیق کا حصّہ بنایا ہے۔زیاد

متعلقہ عنوان :