کراچی،حکومت سندھ نے بدین کے بیمار بچے دیدار کا علاج حکومتی اخراجات پر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) حکومت سندھ نے بدین کے بیمار بچے دیدار کا علاج حکومتی اخراجات پر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ بدین سے تعلق رکھنے والے بیمار بچے دیدار کی بیماری کے اخراجات حکومت سندھ نے اٹھانے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بچے کا علاج آغا خان میں ممکن نہ ہوا تو اسے بیرون ملک علاج کیلئے بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے دیدار کا علاج کرانے پر بیمار بچے کے والد نے کہا کہ اس کیلئے میں انتظامیہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔دیدار کے معاملے پر سندھ کے ایوان میں آواز اٹھانے والے رکن تحریک انصاف خرم شیر زمان بھی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دیدار کے معاملے پر انکا ساتھ دیا،سندھ میں بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولت دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :