وزیر اعظم کا سائٹ لمیٹڈ کراچی کی پلاٹوں کی فائلوں میں ہیرپھیر، ناموں کی تبدیلی اور غیر قانونی تقرریوں کے انکشاف پر مبنی درخواست پر ایکشن

سائٹ لمیٹڈ کیخلاف موصولہ شکایات پر فوری تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو احکامات صادر کردیئے

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:05

سکھر/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سینئر سٹیزنز کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی جانب سے سائٹ لمیٹڈ کراچی کی پلاٹوں کی فائلوں میں ہیرپھیر، ناموں کی تبدیلی اور غیر قانونی تقرریوں کا انکشاف پر مبنی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے سائٹ لمیٹڈ کیخلاف موصولہ شکایات پر فوری طورپر تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو لیٹر نمبر PA&GW/2016/Sindh/12635/2/70298مورخہ 22-11-2016کے تحت احکامات صادر کردیئے ہیںیہ لیٹر وزیر وزیراعظم پبلک افیئرس اینڈ گروینسس ونگ کے سیکشن آفیسر قطب الدین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے یا د رہے اس سلسلے میں گزشتہ دنوں سینئر سٹیزنز کونسل پاکستان نے سائٹ لمیٹڈ کراچی میں پلاٹوں کی فائلوں میں ہیرپھیر، ناموں کی تبدیلی اور غیر قانونی تقرریوں کا انکشاف ہونے پر درخواستیں وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکام کو ارسال کیں تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بزرگ شہریوں کی تنظیم سینئر سٹیزنز کونسل پاکستان کی جانب سے اعلیٰ حکام کو سائٹ لمیٹڈ میں ہونے والے وسیع پیمانے پر ہونے والی بد عنوانیوں اور غیرقانونی تقرریوں کے حوالے سے درخواستیں ارسال کی گئی ہیں جن میںکہا گیا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ میں 100سے زائد ملازمین و افسران کا مستقبل خطرے میں ڈالنے والے اور پلاٹوں کی فائلوں میں ہیر پھیر کر کے اصل مالکان کی جگہ دوسرے لوگوں کے نام فائلیں ٹرانسفر کرنے والے ڈائریکٹر ایڈمن رحیم بخش بلوچ اور دیگر نے تقرریوں کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے مذکورہ ڈائریکٹر کی 17گریڈ میں بحیثت ایڈمنسٹریٹر افسر تقرری کیلئے کسی اعلیٰ اتھارٹی سے منظوری لی گئی اور نہ ہی مذکورہ آسامی کیلئے اخبار میں کوئی اشتہار شائع کیا گیا تھا جبکہ مشرف دور میں بھرتی کئے گئے 100سے زائد ملازمین کی تقرریوں میں کوئی باقائدہ منظوری نہیں لی گئی اور ان آسامیوں کیلئے اشتہار شائع ہوا یہ بھرتیاں قوانین کے مطابق قرار نہیں دی جاسکتیں تھی مگر سائٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے اپنی شفارشات میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا اور 30نومبر 2007کو ہونے والے اجلاس میں ان ملازمین کی بھرتیوں کو کنفرم کردیا گیا تھا جو کہ سراسر غیرآئینی اور غیر قانونی اقدام تھا دوسری جانب مذکورہ ڈائریکٹر نے سائٹ لمٹیڈ کی جانب سے مختلف لوگوں اور فرموں کو الاٹ پلاٹوں کی فائلوں میں جعلسازی کرکے اصل مالکان کی فائلیں اپنے بندوں کے نام ٹرانسفر کردی ہیں اس سلسلے گٹرباغیچہ اور سائٹ لمیٹڈ کے دیگر ایریاز میں وسیع پیمانے پر گھپلوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جس میں سے ایک مثال بیگ انٹرپرائیزز کے مینیجنگ پارٹنر میجر (ر) دائود ایچ بیگ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے لیٹر نمبر MD,PA/DS (G)/ CMS/ 91-260 مورخہ 03-07-1991کو سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے پلاٹ نمبر D-270کی فائل ان کی غیر موجودگی میں سائٹ لمیٹڈ نے کسی صبیحہ بابر کے نام ٹرانسفر کردی جب اس سلسلے میں پلاٹ کے مالک میجر (ر) دائود بیگ نے سائٹ لمیٹڈ کے افسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو ہوگیا ہم آپ کو دوسری جگہ پلاٹ دے دیتے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سائٹ لمیٹڈ ایسی کئی مثالوں سے اور اقدامات سے بھری پڑی ہے مگر افسوس کہ متاثرین کو کوئی انصاف دلانے والا نہیں لہٰذا بزرگ شہریوں کے تنظیم نے وزیر اعظم پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف وزیر اعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر انڈسٹریز بد عنوانی کے خاتمے کیلئے قائم اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ کے تمام معاملات کی جانج پڑتال کیلئے جوڈیشنل کمیشن اور JITتشکیل دی جائے اورفوری طورپر ڈائریکٹر ایڈمین کومعطل کرکے تحقیقات کا آغاز کرکے متاثرین کو انصاف دلایا جائے سینئرسیٹزنز کونسل پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا ان کی درخواست پر ایکشن لیکر چیف سیکریٹری سندھ کو احکامات صادر کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

#

متعلقہ عنوان :