نیب خیبر پختونخوا ، لوگوں سے دھوکہ دہی سے 251ملین روپے ہتھیانے والے عبد الوحید خان کی اراضی منجمد کرنے کا حکم

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:05

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) قومی احتساب بیورو نیب خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نے لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 251ملین روپے میں ملوث پرایئویٹ شخص عبد الوحید خان کی اراضی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے ،ملزم عبد الوحید خان اور ان کا بھائی عابد نعیم میسرز الائیڈ منی چینجرز بلیو ایریا اسلام آباد کے نام سے جعلی کاروبار اور ملک کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشن کا کاروبار چلا رہے تھے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزموں نے عوام کو اُن کی سرمایہ کاری پر زیادہ منافع دینے کا لالچ دے کر لُوٹا انکوائر ی مکمل ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا نے ملزم عبد الوحید خان اور اُن کے زیرِ کفالت افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :