پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے،مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب سے زائدروپے کااضافہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ،جمعرات کوکاروباری تیزی کے ساتھ 200سے زائدپوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بارپھر42900پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے حجم86کھرب سے بڑھ کر87کھرب روپے سطح پرجاپہنچا۔

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں284.99پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42622.37پوائنٹس سے بڑھ کر42907.36پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس148.62پوائنٹس کے اضافے سے 22975.25پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29592.21ائنٹس سے بڑھ کر29776.76پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں42ارب87کروڑ87لاکھ79ہزار606روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم86کھرب96ارب51کروڑ37لاکھ41ہزار319روپے سے بڑھ کر87کھرب39ارب39کروڑ25لاکھ20ہزار925روپے ہوگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کومارکیٹ میں50کروڑ44لاکھ36ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز39کروڑ41لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طورپر425کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی196کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،217میںکمی اور12کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب4کروڑ7لاکھ،پیس پاک لمیٹڈ2کروڑ5لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ4لاکھ،پرویزاحمد1کروڑ88لاکھ اورپرائوڈموڈفرسٹ1کروڑ87لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے فلپس مری پیٹرولیم کے بھائومیں52.45روپے اورفلپس مورس کے بھائومیں49.83روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں123.20روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھائومیں58.15روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :