عید میلادالنبیؐ کے جلوسوںکی سیکورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کئے جائیں

ْشاتمان رسالتؐ اور باغیان ختم نبوت کا ہر سطح پر محاسبہ کیاجائے گا،مقررین آل پارٹیزسیمینار

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان کی دعوت پر آل پارٹیز استقبال ربیع الاول سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و سیاسی زعماء نے ماہ ربیع الاول میں امن و یکجہتی کی فضا قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت سے فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کئے جانے اورسانحہ نشتر پارک کی از سر نو تحقیقات کئے جانے اور اصل حقائق منظر عام پرلانے کا پرزور مطالبہ کیاگیا،سیمینار کے مہمانان خصوصی علامہ عبدالخالق فریدی ، صابر ابومریم، مولانا محمد امین انصاری تھے۔

مقررین نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس ہی نقطہٴ اتحاد ہے۔ آپؐ پوری کائنات کیلئے رحمتہ اللعالمین بناکر بھیجے گئے۔آج مسلمان ایک دوسرے کو قتل کرنے اور دیگر معاشرتی برائیوں کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وحدت امت کا تصور تاراج ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سنی تحریک 7تا 17ربیع الاول عشرہٴ وحدت امت عقیدت و احترام اور جوش وجذبے کیساتھ منائے گی۔شاتمان رسالت اور باغیان ختم نبوت کا ہر سطح پر محاسبہ کیاجائے گا۔

آل پارٹیز میں کانفرنس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم حکمرانوںسے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دینے کا مطالبہ کیا،سیمینار سے علامہ علی کرار نقوی، مفتی وجیہہ الدین،مولانا منظرالحق تھانوی ، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،شبیرحیدر، انیس سروان،غلام قاسم،قیصر اقبال قادری، آصف مصطفائی، بابو بھائی، لئیق احمد، گل محمد اعوان، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، سید سجاد حسین شاہ،ڈاکٹرمبشر عالم ودیگر نے کہا کہ نبی کے جھنڈے تلے متحد ہوکر فرقہ واریت ، دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں۔

متعلقہ عنوان :