کراچی‘ رینجرز کا زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر چھاپہ ‘زیر زمین اسلحہ برآمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) لانڈھی سیکٹر36/B میں رینجرز کا زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر چھاپہ زیر زمین اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لانڈھی کے علاقے سیکنٹر36/B میں رینجرز کی بھاری نفری نے داخل ہوتے ہی آنے اور جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر یاا اندر جانے کی بالکل اجازت نہیں تھی،زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر زمین کی کھدائی کی گئی جس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ،رینجرز نے چند روز قبل لانڈھی کے علاقے سی4 افراد کو حراست میں لیا تھا جس کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے اور زمین سے نکلنے والا اسلحہ متعدد وارداتوں میں استعمال ہوا ہے،رینجرز نے تمام اسلحے کو تحویل میں لے کر فارنسک لیب بجھوادیا ہے،جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ مذکورہ اسلحہ کس واردات میں استعمال ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :