کراچی کی تعمیر نو کا جوش و خروش سے آغاز ہو گیا ہے ‘ ایک سال میں پورے کراچی کو ٹھیک کرینگے‘ وقت آ گیا ہے اب ہمارے حقوق ملنے چاہئیں‘ کراچی کے لوگوں کو حقوق دینا ہوں گے ‘ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے پروگرام میں شرکت کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر نو کا جوش و خروش سے آغاز ہو گیا ہے ‘ ایک سال میں پورے کراچی کو ٹھیک کرینگے‘ وقت آ گیا ہے اب ہمارے حقوق ملنے چاہئیں‘ کراچی کے لوگوں کو حقوق دینا ہوں گے ‘ تمام سیاسی جماعتیں ہمارے پروگرام میں شرکت کریں ۔ وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہر کی صفائی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ 100 دن کے پروگرام کا آج سے آغاز ہوا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کا کام ہو گا۔ ہر ضلع میں ماڈل پارک ‘ ڈسپنسری ‘ سکول بنائیں گے۔ صفائی و ستھرائی کا نظام بہتر بنایا جائیگا۔ شہر کی خدمت سیاست سے بالاتر ہو کر کریں گے۔ وسیم اختر سب کے میئر ہیں ۔ وفاق ‘ سندھ حکومت کراچی سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کریں۔ کراچی کو حصہ نہ ملا تو شہری احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :