Live Updates

عمران خان سچ کہتے ہیں پانامہ معاملہ ختم ہو چکا ‘ ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا ‘رانا ثناء اللہ

پانامہ پاجامہ لیکس بن چکی ہے ‘ پنڈی کے شیخ حکومت کے جانے کی بار بار تاریخ دے کر قوم کو گمراہ کرتے رہے ، انکی ایک بھی پیش گوئی پوری پو ر ی نہیں ہوئی انہیں بھی شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ‘ادکارہ قسمت بیگ کے قتل میں شوبز کے لوگ ہی ملوث ہیں انکو بہت جلد پکڑ لیا جائیگا ، پر وموٹ کر نے والوں نے ان کو مروا دیا ‘ سپریم کورٹ نے مردم شماری کی تاریخ 15مارچ دی ہے، اس پر عمل کیا جا ئے گا‘اگر چیئرمین پیمرا نے کوئی غلط کام کیا ہے تو چینلز کو عدالت جانا چاہیے ‘سمیہ چوہدری کی ہلاکت قتل نہیںلگتا صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثنا ء اللہ کی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اموررانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان سچ کہتے ہیں پانامہ کا معاملہ ختم ہو چکا ہے کیونکہ پانامہ اب پاجامہ لیکس بن چکی ہے ،عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا ، پنڈی کے شیخ حکومت کے جانے کی بار بار تاریخ دے کر قوم کو گمراہ کرتے رہے ، انکی ایک بھی پیش گوئی پوری پو ر ی نہیں ہوئی انہیں بھی شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ‘ادکارہ قسمت بیگ کے قتل میں شوبز کے لوگ ہی ملوث ہیں انکو بہت جلد پکڑ لیا جائیگا جو قسمت بیگ کو پر وموٹ کرتے رہے ان لوگوں نے ہی مروا دیا ‘ سپریم کورٹ نے مردم شماری کی تاریخ 15مارچ دی ہے اس پر عمل کیا جا ئے گا‘اگر چیئرمین پیمرا نے کوئی غلط کام کیا ہے تو چینلز کو عدالت جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سمیہ چوہدری کی ہلاکت قتل نہیںلگتا ،چنبہ ہائوس میںخاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ مقدار میں لینے سے ہوئی ہے ، چنبہ ہائوس کے ملازم نے سمعیہ کے لئے کمرہ بک کرایا ‘چنبہ ہائوس میں سمعیہ کی خدمت پر مامور ملازم زین العابدین کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ سوالوں کے جوابات میں وزیر قانون نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں اگر مثالی نہیں تو بہتر کا رکر دگی ضرور دکھائی ہے ، جرائم ، دہشتگردی اور لو گوں کے جان ومال ، عزت کا تحفظ کیا قبضہ مافیا کو سرگرم نہیں ہونے دیا ، گزشتہ چند دنوں میں لا ہور میں 4 واقعات سامنے آئے ہیں ، جن میں قسمت بیگ کا قتل ، تھانہ ملت پارک کے علاقے سمن آباد میں ڈکیتی کے دوران قتل ،گارڈن ٹائون کے علاقے میں د ن دیہاڑے واردات اور چنبہ ہائوس میں ایک واقعہ ہوا جہاں سے ایک لاش ملی ، پو لیس نے کا فی محنت کر کے ان چاروں کیسز کے ملزمان پکڑ لیے ہیں اور بڑا واقعہ جو ملت پا رک میں ہوا اس کے ملزمان بھی گرفتار ہو چکے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک گینگ تھا جس پر ڈی آئی جی اور سی سی پی اوکو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے ملزمان کو گرفتار کیا قسمت بیگ کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا گیا لیکن اصل میں ایسا نہیں تھا ،چنبہ ہائوس سے جو لاش ملی اس کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مردم شماری کی تاریخ 15مارچ دی ہے ، اس پر عمل کیا جا ئے گا۔ٹی وی چینلز کی بندش کے حوالے سے سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر چیئرمین پیمرا نے غلط کیا ہے تو چینلز کو عدالت جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اب پاجامہ لیکس بن چکی ہے ، عمران خان نے خود فرمایا ہے کہ کیس ختم ہو گیا ہے ،جو لوگ کہتے تھے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں اور ثبوت لہراتے تھے اب عدالت میں لے کر کیوں نہیں جاتے عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا ۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کے شیخ کو بھی شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کیونکہ وہ حکومت کے جانے کی تاریخیں دے دے کر تھک گئے ہیں لیکن ان کی ایک بھی پیش گوئی پو ر ی نہیں ہوئی یہ صرف قوم کو گمراہ کرتے رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات