ڈیرہ مرادجمالی،مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں عظیم الشان میلاد مصطفی ؐ کانفرنس کی تیاریاں جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:48

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ میں عظیم الشان میلاد مصطفی ؐ کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جوکہ انشاء اللہ 8 دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہوگی جس سے خصوصی خطاب پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان قادری السروری کا ہوگا جبکہ دیگر میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما الحاج مفتی محمد حیات القادری خطیب سندھ علامہ بشیر احمد نقشبندی معصومی خطاب ہوگا اس کے علاوہ جید علماء کرام و مشائخ عظام کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ تمام عاشقان رسول ؐ کو اس بابرکت محفل میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔