سندھ ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:48

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سندھ ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے دسٹرکٹ کونسل ہال ڈیرہ اللہ یار میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا رنگا رنگ تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے بڑی تعداد بڑی تعدادمیں شرکت کی پروگرام میں مہمانوں کو روایتی رسم رواج کے مطابق مہمانوں کو اجرک ٹوپی کے تحفے پیش کئے گئے تقریب میں لوک گیتوں پر نوجوانوں بوڑھوں اور بچوں نے رقص کیا تقریب کے مہمان خاص پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر اورنگزیب خان جمالی تھے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر اورنگزیب خان جمالی میر حسن خان جمالی محمد عارف رند غلام حسین بگٹی پریس کلب جعفرآباد کے صدر لعل محمد شاھین و دیگر نے کہا کہ سندھ اوربلوچستان ایک دوسرے کے بھائی صوبے ہیںاِن دونوںکے ثقافت رسم ورواج ایک دوسرے سے ملتے ہیںثقافت دن منانے سے ہمارے نوجوان نسل میںشعورآگاہی پیداہوتیہے ہم میڈیاکے مشکورہیںکہ وہ ایسے دن مناکرہمیں ملنے کاموقع فراہم کرتے ہیںزندہ قومیں اپنی شناخت اور ثقافت کو زندہ رکتے ہیں اور جن اقوام نے اپنی ثقافت سے منہ موڑا وہ معاشرے سے ختم ہوجاتے ہیں ہمارے سامنے اس کی مثالیں موجود ہیں سندھ تقافتی دن کے حوالے سے بلوچستان میں بھی تقریب منقعد ہونا اس میں بلوچ عوام کی شرکت سندھ سے محبت کا ثبوت ہے اور بلوچستان کے عوام آئندہ بھی سندھی ثقافت کو زبردست طریقے سے منائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :