ڈیرہ مراد جمالی، پولیس کی مختلف کارروائیاں، 46کلو گرام چرس، 48شراب کی بوتلیں برآمد،5سمگلر گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:46

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب پولیس کی دو مختلف کاروائیوں میں ٹرک اور کار سے 46کلو گرام اعلی کوالٹیکی چرس اور 48بوتلیں شراب برآمد،بین الصوبائی گروہ کے 5اسمگلروں گرفتار کرلیاگیاصدر پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس کی ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کھرل ،ایس ایس پی نصیرآباد فاروق فیض لہڑی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل نصیب اللہ کھوسو کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر غلام علی کنڈرانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دو مختلف کاروائیوں میں ٹرک اور کار سے 46کلوگرام اعلی کوالیٹی کا چرس اور 48بوتلیں شراب برآمدکرلیا پہلے کاروائی ربی کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر دوران چیکنگ ٹرک نمبر tks012کے خفیہ خانوں سے 46کلو گرام اعلی کوالیٹی کا چرس برآمد کرکے دو ملزمان بابل خان اور عبدالرازق کو گرفتار کرلیا دوسرے کاروائی منگولی کے مقام قومی شاہراہ پر دوران چیکنگ ایک ٹوڈی کار نمبر ajy764کے خفیہ خانوں سے 48بوتلیں دیسی شراب برآمد کرکے تین ملزمان عبدالرسول ،موتی مل،اور اجے کمار کو گرفتار کرکے انسدادے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بین الصوبائی گروہ سے ہے جو کہ پکڑی جانے والی شراب اور چرس کو بلوچستان سے اندرون سندھ کے لئے اسمگلنگ کررہے تھے پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے دوران تفتیش ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :