وسائل میں رہ کر سبی کے تمام ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں ‘ملازمین آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں ،سبی میں ملازمین کے دھڑے بندی کے باعث جدوجہد میں مشکلات کا سامنا ہے

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سبی کے صدر محمد انور خجک کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:46

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سبی کے صدر محمد انور خجک نے کہا ہے کہ وسائل میں رہ کر سبی کے تمام ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں ملازمین آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں سبی میں ملازمین کے دھڑے بندی کے باعث جدوجہد میں مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا قبل ازین اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ضلعی نائب صدر سید ظاہر شاہ نے حاصل کی اجلاس میں سبی کے ملازمین کے مسائل کے ھوالے سے گفتگو کی گئی اجلاس سے محمد انور خجک ، سینئر نائب صدر نصیر احمد ، سینئر نائب صدر محمد رفیق، نائب صدر دوئم ہدایت اللہ ، فنانس سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم خجک ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نہ صر سبی بلکہ ملک کے کونے کونے میں ملازمین کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے بلارنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ہمارا مقصد ملازمین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہے وفاقی وصوبائی محکموں میں ملازمین کئی مسائل ومشکلات کا شکار ہے جن میں خاص کر ریٹائرڈ وفوت شدہ ملازمین کے بچوں کو سن کوٹہ کہ عدم فراہم رہائیشی مسائل دیگر الاؤنسر کے نہ ملنے سے پیدا ہونے والے مسائل ہیں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے ہمیشہ ملازمین کے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کی ہماری طویل ترین جدوجہد سے ملازمین کے کئی مسائل ومشکلات کا ازالہ ہوا انہوں نے کہا کہ سبی میں ملازمین کے ڈھرے بندی کے خاتمہ کیلئے کوشش کی جارہی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ تمام ساتھی ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں تاکہ کسی بھی ساتھی کے مسئلہ کو ساتھیوںکے اتحاد واتفاق سے بروقت حل کیا جاسکے ناراض ساتھیوں کیلئے ہمارے دروازی24 گھنٹے کھلے ہیں بہت جلد سبی کے تمام محکموں کا تفصیلی دورہ کیا جائے گا بعدازاں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :