مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر سردار یعقوب ناصر کاپارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کو ٹیلی فون ‘ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سنیئرنائب صدر سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے جمعرات کو سینٹ میں قائد ایوان اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کے چیئرمین سینٹر راجہ ظفر الحق کو ٹیلی فون کرکے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔