بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری مسترد کردی ۔گزشتہ روز اس سلسلے میں ڈویژنل بینچ نے فیصلہ صادر کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو بلوچستان میگا کرپشن کیس میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری عدالت عالیہ سے مسترد ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہائی کورٹ کے باہر سے نیب حکام نے گرفتار کیاتھا بعدازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیاتھا اب وہ جیل وارڈ کوئٹہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ،یاد رہے کہ میر خالد لانگو کے خلاف سابق مشیر خزانہ مشتا ق احمد رئیسانی کے گھر سے 65 کروڑروپے ،ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت کروڑوں روپے کے بائونڈز اور سونا برآمدگی اور گرفتار کئے جانے کے بعد شامل تفتیش کیاگیا تھا تاہم وہ چند روز منظر عام پر نہیں آئے اور بعدازاں اسلام آباد کی ایک عدالت سے پروٹیکٹیو بیل حاصل کی ،ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں حراست میں لے لیاگیاتھابعدازاں انہوں نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی جسے ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے خارج کردیا۔

متعلقہ عنوان :