پنجاب میں دھند پڑنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

موٹر وے پر حد نگاہ کم ہونے سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند پڑنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ موٹر وے پر حد نگاہ کم ہونے سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار رہی۔

(جاری ہے)

دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دھند پڑنے کا سلسلہ رات سے ہی شروع ہوگیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا دھند کے باعث لاہور سے کالا شاہ کاکو پر حد نگاہ بیس تادوسو میٹر تک رہ گیا دھند کے باعث موٹر وے اور جی ٹی روڈ پہ ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

ترجمان موٹر وے نے شہریوں کو دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :