ڈی آئی جی نصیر آبادنے ملازمین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:44

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری اقدامات جاری کئے جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد رینج کے 20سے زائد ملازمین نے بیک وقت ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل کے ساتھ پیش ہو کر اپنے مسائل بیان کئے ۔

ٹرانسفر پوسٹنگ، سروس کی بحالی ،ملازمت کی بحالی سمیت دیگر درخواستوں پر غور کیا گیا اور قانون کے مطابق ان پر فوری احکامات جاری کئے گے ۔

(جاری ہے)

ملازمین کے مسائل کے فوری حل پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ پولیس کے ملازمین کے مسائل کا حل ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔پولیس آفیسر کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی ہے اور کسی بھی غلطی کرنے پر سزا دینے کے بجائے ان کے مسائل کوحل کریں مگر اس ضمن میں لاپرواہی کرنے والے ملازمین کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لیئے پولیس بھر پور اقدامات کر رہی ہے امن و امان کے قیام کے لیئے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔