کوئٹہ ، ایس پی سٹی محمد طارق کی سربرائی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

ْ 40منشیات کے عادی افرادگرفتار ، نالے میں قائم ٹھکانوں کو مسمار کر کے نزر آتش کر دیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سپر یٹنڈنٹ پولیس سٹی محمد طارق کی سربرائی میں سب ڈویژن کے آفیسران جن میں ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ اوسہول لائن، ایس ایچ اوجناح ٹاون، ایس ایچ اوکینٹ اور ایس ایچ اوبجلی روڈپر مشتمل ٹیموں نے سٹی نالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 40منشیات کے عادی افرادکوگرفتار کر کے نالے میں قائم ان کے ٹھکانوں کو مسمار کر کے نزر آتش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ منشیات کے عادی افراد شہریوں سے قیمتی اشیاء چھیننے ،چرانے اور چوریوں کے متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔شہریوں نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد نالے میں وارداتوں کے بعد چھپ جاتے تھے ۔جبکہ قریب ہی 4تعلیمی ادارے بھی واقع ہے۔اس موقع پر ایس پی سٹی محمد طارق نے بتا یا کہ منشیات کے عادی آفراد کو علاج اور بحالی کے قائم اداروں کو بھجوایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نالوں اور شہر کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی آفرادکے خلاف کارروائی جاری رئیگی۔

متعلقہ عنوان :