سرکاری ملازمین کو مہینے کے پہلی تاریخ میں سرکاری بنک سے تنخوائیں لینے میں سخت مشکلات کا سامنا

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:43

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سرکاری ملازمین کو مہینے کے پہلی تاریخ میں سرکاری بنک سے تنخوائیں لینے میں سخت مشکلات کا سامنا رہتی ہے، سرکاری ملازمین سرکاری بنک کے اندر اور باہر طویل لائنوں میں کھڑے ہوکر ان کا بروقت تنخواہیں رش زیادہ ہونے کی وجہ سے دیر سے ملتی ہے، جس سے انکی وقت کا بھی ضیاع ہورہی ہے، ضعیف العمر اور شوگر کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ لینے میں دقت اور پریشانیوں کا سامنا رہتاہے ، نوشکی کا آبادی دولاکھ کے قریب ہونے کے باوجود سرکاری بنک چھوٹا ہونے کی وجہ سے عوام اور ملازمین کورقم اور تنخواہوں کی وصولی میں سخت دشواریوں کا سامنار ہتاہے،اور سرکاری بنک کا اے ٹی ایم مشین بھی اکثر اوقات بند رہتی ہے، شہر کے وسط میں سرکاری بنک واقع ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کے وقت مین شاہراہ پر ٹریفک جام رہتی ہے، جس سے عام شہریوں کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامناہوتی ہے ،نوشکی کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری بنک کے مزید برانچ نوشکی شہر کے اندر کھولی جائے اور اے ٹی ایم مشین کو چوبیس گھنٹے کے لئے کھول دی جائے تاکہ تاجر برادری ، عوام اور سرکاری ملازمین بروقت رقم اور تنخواہیں مل سکے اور انکے قیمتی وقت کا ضیاع نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :