سوات ،پولیس کی کارروائی،مطلوب شدت پسند سمیت مجرم اشتہاری اورچارمشتبہ افراد گرفتار ،قبضے منشیات برآمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:43

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مٹہ میں پولیس کی کارروائی ،مطلوب شدت پسند سمیت مجرم اشتہاری اورچارمشتبہ افراد گرفتار ،قبضے منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق مٹہ پولیس اسٹیشن کے انچارج بخت زادہ نے خفیہ اطلاع پر کارراوائی کر تے ہوئے آٹھ سال سے روپوش شدت پسند سیف اللہ ولد محمد شعیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کو تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ادھر ایک اور کارراوئی میں مجرم اشتہاری نثا ر احمد اور چار مشتبہ افراد کو بھی حراست میںلیا گیا ہے ایک منشیات فروش کو بھی دھرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے 473گرام چرس بھی برآمدکرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :