سوات ،خوازہ خیلہ بازار صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفا ئی مہم واک

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:43

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) خوازہ خیلہ بازار صاف ستھرا رکھنے کیلئے صفا ئی مہم واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے قیا دت تحصیل نا ظم عثمان علی خان ،ْ اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرزبیر نیازی اور تحصیل مونسپل آفیسر یا سر محمد اور ڈی ایس پی آیا زباچا نے کی واک تحصیل چوک خوازہ خیلہ سے شروع ہو کر بازار سے ہو تی ہو ئی بشام روڈ پر اختتام پزیر ہو ئی اس موقع پر خوازہ خیلہ بازار کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے باقاعدہ طور پر صفا ئی مہم کا آغاز کیا گیا جو جا ری رہے گا بعدمیں تحصیل نا ظم عثمان علی خان ،ْ اسسٹنٹ کمشنر زبیرنیازی ،ْ ڈی ایس پی آیاز باچا اور تحصیل مونسپل کمیٹی آفیسریا سر محمد نے کہا کہ بازار میں تا جر بر داری کو چاہئے کہ ٹی ایم او اہلکا روں صفا ئی کے با رے میں تعاون کر یں کیو نکہ خوازہ خیلہ بازار کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کے زمہ داری ہے مقررنین نے کہا کہ صفا ئی نصف ایمان ہے خوازہ خیلہ بازار سے گندگی کے خا تمہ کیلئے روزانہ کے بنیا د پر صفا ئی مہم جا ری رہے گی اور بازار میں روزانہ صفا ئی کی جا ئی گی مقررنین نے کہا کہ صفا ئی مہم واک کا مقصد لو گوں اور بازار کے تاجر بر ادری میں شعوراجا گر کر نا ہے کیو نکہ صفا ئی نصف ایمان ہے اور ہم سب کا فرض بنتاہے کہ اردگرد کے علاقے اورما حول کو صاف ستھرا رکھیں اس موقع پر تمام مقررنین نے تحصیل روڈ کی خوبصورتی کیلئے اپنے مدد آپ کے تحت اقداما ت اٹھا نے پر رفیع اللہ ،ْسید افضل شاہ اور محمد علی کے کوششوں کو سراہا اور کمیونٹی میں شامل سما جی کا رکنوں کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :