اسلام آباد ، تھانہ نون کی حدود میں قبضہ مافیا کا خاتون کے پلاٹ پر قبضہ ، تعمیراتی سامان بھی اٹھا لیا

پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود میں قبضہ مافیا نے خاتون کے پلاٹ پر قبضہ کرتے ہوئے تعمیراتی سامان بھی اٹھا لیا۔ پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکے تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں میں واقع ایک خاتون کے پلاٹ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرتے ہوئے تما م تعمیراتی سامان بھی اٹھا لیا۔

خاتون فریاد لے کر تھانے پہنچ گئی، مدعیہ راشدالنساء نے پولیس کو بتایاکہ ملزمان ملک عرفان ، حاجی عزیز اور سلیم نے اس کے پلاٹ پر ناجائز قبضہ کر لیاہے اور اس پر موجو د تمام تعمیراتی سامان بھی چوری کر لیا ہے، پولیس نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفیتش کا آغاز کر دیا ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :