اسلام آباد ، تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں خاتون کی لاش جنگل سے برآمد

مقتولہ کے بیٹے نے لاش کی شناخت کر لی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں خاتون کی لاش جنگل سے برآمد، مقتولہ کے بیٹے نے لاش کی شناخت کر لی۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے مل پور میں جنگل سے ملنے والی خاتون کی لاش کو اس کے بیٹے فدا حسین نے شناخت کر لیا۔ مدعی فدا حسین نے پولیس کو بتایاکہ ضیاء الرحمن نامی شخص نے اس کی والدہ نسرین بی بی کو قتل کرکے لاش جنگل میں پھینکی۔ پولیس نے مدعی درخواست پر ملزم ضیاء الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کر دی ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :