موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالہ دو رمیں قرضوں کے بوجھ میں چھ ہزار ارب کا اضافہ الارمنگ پوائنٹ ہے، خالد پرویز

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالہ دو رمیں قرضوں کے بوجھ میں چھ ہزار ارب روپے کا اضافہ الارمنگ پوائنٹ ہے ہر پاکستانی پر قرضہ جو 2013ء میں 96ہزار رتھا اب بڑھ کر ایک لاکھ 24ہز ار ہو گیا جبکہ اتنے ملکی اور غیر ملکی قرضے لینے کے بعد بھی معاشی خوشحالی دور دور تک نظر نہیں آتی مہنگائی نے کمزور طبقوں کا جینا دوبھر کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت غیر ملکی قرضوں اور امداد پر انحصار کی بجائے معاشی پالیسیاں بہتر بنائے اپنے اللے تللے اور شانہ اخراجات کم کرئے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھائے۔کرپشن اور ٹیکس چوری پر چیک لگانا وقت کی ضرورت ہے حکومت چھوٹے تاجروں اور نوجوانوں کو کاروبار کرنے اور بہتر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضے دے تا کہ بے روز گاری ختم ہو اور قرضوں کے خوفناک بوجھ سے نجاب مل سکے۔