برآمدات میں کمی دور کرنے کے لیے ٹیکسٹائل سمیت تمام صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی یقنی بنائی جائے ،ملک طاہر جاوید ن

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) برآمدات میں کمی دور کرنے کے لیے ٹیکسٹائل سمیت تمام صنعتوں کو گیس کی مسلسل فراہمی یقنی بنائی جائے ․تاپی گیس اور ایران گیس منصوبے مستقبل قریب میں گیس دیتے دکھائی نہیں دیتے اس لیے حکومت قریبی ملکوں کا سروے کرکے گیس کے حصول کو ممکن بنائے بصورت دیگر ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ مشکل ہوگا ․لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے یہاں جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے برآمدی آرڈرز کی بر وقت تعمیل و تکمیل مشکل ہو چکی ہے ․انہوں نے کہا ہے کہ بروقت برآمدی سامان کی ترسیل نہ ہونے سے خارجہ گاہک دوسرے ملکوں کا رخ کرنے لگے ہیں ․ ملک طاہر جاوید نے اس امر کو خوش آئیند قرار دیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں پچاس فیصد کمی کر دی ہے جس کا صنعتوں اور گھریلو صارفین پر خوشگوار اثر پڑ ا ہے تاہم ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ گیس کے بغیر بڑی صنعتوں کا مینو فیکچرنگ میں رہنا بہت دشوار ہے اس لیے تمام صنعتوں کے لیے گیس کی مسلسل فراہمی کے لیے ہدایات جاری کی جائیں ․ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پہلے ایران کے ساتھ گیس کے حصول کے منصوبہ بارے زور شور سے بات چیت جاری رہی اور ایسے امید ہو چلی تھی پاکستان نے اپنے حصہ کا پائپ نچھا لیا تو گیس پاکستان کے کنووں میں آنا شروع ہو جائے گی ․ اس منصوبہ بارے خاموشی آنے کے بعد تاپی گیس کا منصوبہ سامنے لایا گیا لیکن اب ایسے محسوس ہوتا ہے دونوں ہی تا تریا ق از عراق آوردہ شود کے مصداق ہیں اس لیے ملک طاہر جاوید نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے استدعا کی ہے کہ کوئی تیسرا ملک تلاش کیا جائے جہاں سے جلد از جلد اور یقینی طور پر پاکستان کو گیس مل سکے ․(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :