ماہ ربیع الاول شریف عظمتوں و رحمتوں کا وہ مہینہ ہے ،تحریک لبیک یا رسول اللہ

درودو سلام ،محافل میلاد اور فضائل و شمائل نبوی ﷺکے تذکرے مسلمانوں کو حالات کی تلخیاں بھلا دیتے ہیں،مشترکہ بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی ،انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری ،میاں محمد ولید احمد شرقپوری ،پیر سید محمد خرم ریاض رضوی ،صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے ماہ ربیع الاول شریف کی آمد پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا ماہ ربیع الاول شریف عظمتوں و رحمتوں کا وہ مہینہ ہے جس کی برکتیں پورے سال کو معطر کرتی ہیں اس مہینے میں درودو سلام ،محافل میلاد اور فضائل و شمائل نبوی ﷺکے تذکرے مسلمانوں کو حالات کی تلخیاں بھلا دیتے ہیں۔

امت مسلمہ اپنے آپ کو رحمتوں کی آغوش میں محسوس کرتی ہے۔ قائدین نے مسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا اسوہ حسنہ کو اپناتے ہوئے اپنے آپ کو غلبہ اسلام کے لیے تیار کریں جشن میلاد کو بھر پور طریقہ سے منایا جائے 12 روزہ محافل میلاد النبی ﷺکا انعقاد ہر ہر گلی محلے میں کیجیے محافل میلاد النبی ﷺ،جلوس میلاد النبی ﷺکو ہر قسم کے خرافات اور غیر شرعی حرکات سے پاک رکھیے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے ربیع الاول شریف میں بجلی کی لوڈ شیدنگ نہ کی جائے محافل میلاد النبی ﷺ اور جلوس میلاد النبی ﷺ کے منتظمین کو اجازت کے مسئلہ پر تنگ نہ کیا جائے محافل میلاد النبی ﷺ اور جلوس میلاد النبی ﷺ کو فول پروف سیکوڑتی فراہم کی جائے میلاد منانے والے ہی پاکستان کے پر امن اور محب وطن شہری ہیں جن کے دامن پر قتل و غارت کا کوئی داغ نہیں لہذا حکومت پر امن اہل سنت کو تنگ نہ کرے انہوں نے کہا عید میلاد النبیﷺ کے خلاف اشتعال انگیزلٹرییچر چھاپنے والے ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں حکومت ایسے لوگوں پر کڑی نظر رکھے اور ان کا محاسبہ کرے انہوں نے کہا کہ امریکی ادارے (یو ایس سی آر ایف )کی طرف سے اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کے جواب میں 2 دسمبر کا جمعہ اسلام دین حق کے موضوع پر پڑھایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئمہ و خطباء سے اپیل کی کہ 2دسمبر کا جمعہ اسلام دین حق کے موضوع پر پڑھایا جائے ۔