سکھر، انجمن تاجران مسلم بازار کے الیکشن میں گہما گہمی شروع

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) انجمن تاجران مسلم بازار (تمباکو بازار ) سکھر کے الیکشن میں گہما گہمی شروع ہوگئی، تاجر امن پینل امیدواروں صدر محمد انس قریشی،سینئر نائب صدر شاہ زیب خانزادہ،نائب صدر عبدالقادر خان،جنرل سیکریٹری محمد یامین قریشی،جوائنٹ سیکریٹری محمد آصف موتی والا،ایڈیشنل سیکریٹری محمد اسلم نور،خزانچی محمد فرقان ،رابطہ سیکریٹری عتیق خان نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشنر حافظ سلمان کو جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نامزد صدارتی امیدوار محمد انس قریشی اور دیگر نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں کے بہتر مفادات کے حل کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد تاجروں کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ ماضی میں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرایا جائیگا اور انہیں باعزت طور پر آزادانہ کاروباری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور نوجوان تاجروں کو آگے لاکر اس کام کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :