کامیاب ہو کر کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کئے جائینگے،محمد حیات کھوکھر

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)سکھر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدارتی امیدوار محمد حیات کھوکھر نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں ے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کئے جائینگے اور انہیں و ہ مقام دلایا جائیگا جس کے وہ حق دار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ انتخابات میں نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فارم نامزدگی جمع کراتے ہوئے انکے ہمراہ سنیئر فوٹو جرنلسٹ رئیس احمد ابڑو ، نعیم غور ی ، راجہ شاہد ، ناصر ، بلاول بھٹی ، ابراہیم سومرانی، سکندر علی ، کفایت سمیجو ، رفیق خروس ، اسامہ طلعت و دیگر موجود تھے ممبران نے صدارتی امیدوار حیات کھوکھر کو یقین دلایا کہ انہیں کامیابی سے ہمکنار کرانے کی کوشش کرینگے محمد حیات کھوکھر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انشاء اللہ ممبران کی طاقت سے کامیاب ہو کر ملک بھر کی یونین کیساتھ ایک ایسا پلٹ فارم بنایا جائیگا جہاں ملک بھر کے فوٹو گرافروں اور کیمرا مینوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی جائیگی ۔