ڈسکہ، دو افرا دکی 14سالہ طالبہ لڑکی کیساتھ اغوا کے بعد زیادتی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:41

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) دو افرا دکی 14سالہ طالبہ لڑکی کیساتھ اغوا کے بعد زیادتی۔ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ سوہاوہ کی خاتون شمع فردوس کی 14سالہ بیٹی (س)جوکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تعلیم حاصل کرتی تھی اوراس کی پک اینڈ ڈراپ کیلئے ملزم وحید کی چاندگاڑی لگارکھی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز طالبہ گھر سے سکول جانے کیلئے وحید کی چاندگاڑی میں بیٹھ کر گئی تو ملزم وحید اور اس کا ساتھی طاہر معاویہ طالبہ کو سکول لے جانے کی بجائے اپنے ساتھ ڈسکہ نہر کی پیٹری پر اغوا کرکے لے گیا اور اس کیساتھ وہاں پر باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

طالبہ لڑکی کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہوگئے تو ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :