جڑانوالہ حادثے میں 40سالہ شخص جاں بحق، کرنٹ لگنے وحادثات میں درجنوں زخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:40

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) جڑانوالہ حادثے میں 40سالہ شخص جاں بحق، کرنٹ لگنے وحادثات میں درجنوں زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ 102گ ب مرزے والا کا رہائشی وارث علی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ 21گ ب کے قریب تیزر فتار ٹریکٹر ٹرالے سے اس کی ٹکر ہو گئی اس سے وارث علی موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

40موڑ کے رہائشی یاسر کو کرنٹ لگنے ، امداد علی امروز 355گ ب ، اصغر 61گ ب، اکبر 233گ ب، عمار ، تنزیلہ ، ذوالفقار 643گ ب، نعیم لاہور روڈ ، رب نواز اسلام پورہ ، مریم ، آمنہ ، لاریب ، فاطمہ 238گ ب، وقار بچیانہ منڈی کو مختلف جگہوں پر ہونے والے حادثات واقعات پر زخمی وبے ہوش ہو جانے پر ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امدا د کے بعد نازک حالت کے پیش نظر مریضوں کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :