سال بھر میں بمشکل مہینہ بھراسمبلی میں آنے والے ارکان کی تنخواہیں کئی سو گنا بڑھا دی گئیں

روزانہ ڈیوٹی دینے والے اور اپنی عمر ملازمتوں میں کھپا دینے والے بوڑھے پنشنر کو محض سات فیصد پر ٹرخادیا گیا ،پنشنرز بڑھاپے میں قلیل پنشن میں بمشکل گزر بسر کر رہے ہیں، ایپکا کا احتجاج کا اعلان

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:40

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سال بھر میں بمشکل مہینہ بھراسمبلی میں آنے والے ارکان کی تنخواہیں کئی سو گنا بڑھا دی گئیں روزانہ ڈیوٹی دینے والے اور اپنی عمر ملازمتوں میں کھپا دینے والے بوڑھے پنشنر کو محض سات فیصد پر ٹرخادیا گیا بوڑھے پنشنرز بڑھاپے میں قلیل پنشن میں بمشکل گزر بسر کر رہے ہیں ایپکا کے زیر اہتمام بوڑھے پنشنرز ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ملازمین نے ضلعی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ان خیالات کا اظہار پنشنر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر جی ایم کشمیری اور سیکرٹری جنرل محمد نواز اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر ایپکا کے نمائندے بھی موجود تھے ان راہنماؤں نے کہا کہ ضلعی سطح سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک دسمبر کے آخری ہفتہ میں پنجاب اسمبلی اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اگر حکومت نے بوڑھے پنشنر اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا تو ملازمین کی طرف سے احتجاج کی صورت میں نقصان اُٹھانے کی ذمہ داری صوبائی اور مرکزی حکومت پر ہو گی اس ملک میں اتنا ظلم ہے کہ معمولی تنخواہوں پر گزارا کرنے والوں کو محض دلاسہ دیا جا تا ہے جبکہ اربوں روپے کا اثاثہ رکھنے والے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں ، میڈیکل اور ریذیڈنس الاؤنس میں یک بارگی کئی سو گنا اضافہ کر دیا جاتا ہے اپنے مطالبات منوانے کے لیے پنشنر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ملازمین نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :