راولپنڈی، تھانہ نیو ٹائون میں درج ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت خارج

جمعرات 1 دسمبر 2016 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی باسط علیم نے تھانہ نیو ٹائون میں درج ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ نیو ٹائون پولیس نے ملزم امان اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ امان اللہ نے کمر شل مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر سوارخاتون اور جواں سال وسیم کو روک کر گن پوائنٹ پر ان سے موبائل اور نقدی چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت کرنے پر اس نے فائرنگ کر کے دونوں کو زخمی کر دیا بعد ازاں وسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میںدم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :