بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:45

چشتیاں۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی جوڑ توڑ عروج پرپہنچ گیا ہے، مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کی جانب سے پنجاب کے 36اضلاع کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیوں نے لاہور میں ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کرکے حتمی نام طلب کرلیے ہیں تاکہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت حاصل کر سکے ،الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق میئر ،ڈپٹی میئر،چیئرمین،وائس چیئر مین ،ضلع کونسل اورچیئر مین میونسپل کمیٹی کے کاغذات نامزدگی 9اور10دسمبر ،جانچ پڑتال 11 و12دسمبر ،حتمی فہرست 16دسمبر جبکہ پولنگ 22دسمبرکو ہوگی ۔