Live Updates

تحریک انصاف کی طرف سے الزامات اور دشنام طرازی کا سیلاب عدالتی کارروائی میں ردی ثابت ہوا ‘ 4 مہینے کے دھرنوں سے اقتصادی راہداری منصوبہ 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوا ‘ منی لانڈرنگ کا بے بنیاد الزام بھی عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا،کک بیکس کا جھوٹا الزام لگانے والے عدالت میں منہ چھپاتے رہے ہیں، الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں سے عدالت میں ثبوت پیش نہ کرنے کا سوال ہر روز پوچھیں گے، عمران خان الزام تراشی بند کریں اور ثبوت لائیں

وفاقی و زیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) وفاقی و زیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے الزامات اور دشنام طرازی کا سیلاب عدالتی کارروائی میں ردی ثابت ہوا ‘ 4 مہینے کے دھرنوں سے اقتصادی راہداری منصوبہ 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوا ‘ منی لانڈرنگ کا بے بنیاد الزام بھی عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا،کک بیکس کا جھوٹا الزام لگانے والے عدالت میں منہ چھپاتے رہے ہیں ،۔

الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں سے عدالت میں ثبوت پیش نہ کرنے کا سوال ہر روز پوچھیں گے۔ وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات اور دشنام طرازی کا سیلاب عدالتی کارروائی میں ردی ثابت ہوا ۔ دھرنو سے اقتصادی راہداری منصوبہ 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

(جاری ہے)

خرم دستگیر نے کہا کہ ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کی گئیں 3 کتابیں خود ہی ردی میں تبدیل کر دی گئیں۔

عمران خان کرپشن کے الزامات کا عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ وزیر تجارت نے کہاکہ منی لانڈرنگ کا بے بنیاد الزام بھی عدالت میں ثابت نہیں کیا جا سکا۔ کک بیکس کا جھوٹا الزام لگانے والے عدالت میں منہ چھپاتے رہے۔ قرضے معاف کرانے کے جھوٹے الزام کے حوالے سے ایک لفظ بھی عدالت میں نہیں بولا۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ سمیت تمام الزامات کے ثبوت کہاں ہیں ۔

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ جھوٹے اور بے بنیاد الزاما ت لگا کر منتخب حکومت پر حملہ کیا گیا۔ عمران خان سے التجا ہے کہ وہ اپنے عائد کردہ الزامات کے ثبوت پیش کریں۔ اس دشنام طرازی اور جھوٹے الزامات کی سیاست سے قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اپنی زبان اور عملی طو رپر پارلیمان سمیت سرکاری اداروں پر حملہ آور ہوئے۔

وزیر اعظم نواز شریف بارہا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ عمران خان کے تمام الزامات صرف سیاسی کھیل کا حصہ ہے۔ وزیر تجارت نے کہاکہ عوام نے و زیر اعظم کو پاکستان مستحکم ‘ خوشحالی اور روشن کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں سے عدالت میں ثبوت پیش نہ کرنے کا سوال ہر روز پوچھیں گے۔ عمران خان کو چاہیے کہ اب وہ الزامات لگانے کی بجائے عدالت میں ثبوت لے کر آئیں۔ …(رانا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات