پشاور،ضلعی انتظامیہ کی زائد المعیاد اشیا کی موجودگی پر جان آرکیڈ اور اے ٹو زیڈ مارٹ کو سیل کر دیا،منیجر گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے زائد المعیاد اشیا کی موجودگی پر صدر کے علاقے میں جان آرکیڈ اور اے ٹو زیڈ مارٹ کے منیجر کو گرفتار کر تے ہوئے جان آرکیڈ کے مختلف حصوں کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی ، بشیر احمد، عمران خان ، سید شاہ زیب اور فضیلت جہان کے ہمراہ پشاور صدر میں واقع جان آرکیڈ اور ڈین ٹریڈ سنٹر میں اے ٹو زیڈ مارٹ کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران ٹیم نے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور زائد المعیاد اشیا کی موجودگی پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے انتہائی برہمی کا اظہار کر تے ہوئے جن حصوں اور سٹالوں سے زائد المعیاد اشیا برآمد ہوئی تھیں ان کو سیل کر دیا جبکہ جان آرکیڈ اور اے ٹو زیڈ مارٹ سے 5 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ان زائد المعیاد اشیا میں مختلف اشیا جن میں خوراک، کاسمیٹکس، مشروبات، شیمپو اور دیگر شامل تھیںان کو قبضے میں لے لیا گیا۔

اس موقع پر بات کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ نے کہا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں میگا مارٹ اور سپر سٹور ز کی چیکنگ جاری ہے اور ان تمام مالکان کو خبر دار کیا جا تا ہے کہ وہ عوامی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے زائدالمعیاد اشیا کو تلف کر دیا کریں۔ کسی بھی سٹور میں زائد المیعاد اشیا کی موجودگی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انھوں نے سٹور مالکان کو ہدایت جاری کی کہ وہ حفضان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :