پاکپتن ، 12سالہ لڑکا تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر جاں بحق

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:26

پاکپتن۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) موٹرسائیکل سوار12 سالہ لڑکا تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ گلشن کالونی عارفوالا کے رہائشی محمد آصف کا بارہ سالہ بیٹا اذان آصف موٹرسائیکل پر سکول جا رہا تھا کہ قبولہ رو ڈ پر چک 63-EBپلی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے اس کو کچل کر شدید زخمی کر دیا، اس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا منتقل کیا گیا جہاں بعدازاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :