پاکپتن، تین مسلح ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر فرار

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:26

پاکپتن۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)تین مسلح ڈاکو نور پور پر واقع المدینہ کارپوریشن کے ملازمین کو باندھ کر لاکھوں روپے چھین کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نور پور پر واقع المدینہ کارپوریشن کے مالک اسلم چوہان سے تین مسلح ڈاکو ملازمین کو باندھ کر ساڑھے نو لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، مقامی پولیس نے کارروائی کے بعد ملزمان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔