پاکپتن،شدید دھند کے باعث بس بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، ڈرائیورجاں بحق ، دو مسافر زخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:26

پاکپتن۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکپتن سے ساہیوال جانے والی بس شدید دھند کے باعث ملکہ ہانس غلہ منڈی کے قریب سڑک پر نصب بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو مسافر زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پاکپتن جنرل بس سٹینڈ سے صبح6بجے کے قریب مسافر بس ساہیوال جانے کیلئے روانہ ہوئی تو دھند کے باعث بس غلہ منڈی ملکہ ہانس کے قریب سڑک پر نصب بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس ڈرائیور غلام فرید موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو مسافر زخمی ہوگئے، بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر بس کی چھت پر آگرے، جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا تعلق ساہیوال سے تھا۔

متعلقہ عنوان :