سرگودھا، مجرمان اشتہاریوں / عدالتی مفروران کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:26

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن(ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب22مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال صدر پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب آصف سکنہ گوٹھ نور محمد ضلع بہاول پوراور یاسین سکنہ ڈھلو ضلع وہاڑی ،تھانہ بھیرہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب غلام عباس سکنہ جعفر آباد G/12 اسلام آباداسلم عرف شاہ جی سکنہ چوٹالہ ضلع جہلم ، تھانہ بھاگٹانوالا پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب لیاقت عباس سکنہ پنڈی بھٹیاں گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب ،تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے اورنگزیب اور سکندرسکنائے جھنگ ، تھانہ ساجد شہید پولیس نے محمد رمضان سکنہ لاہور، محمد سلیم سکنہ گوجرانوالہ،اعجاز اکرم سکنہ 132 جنوبی، تھانہ کینٹ پولیس نے محمد اشفاق سکنہ کالا باغ میانوالی،محمد سعید سکنہ فاضل ٹائون، تھانہ جھال چکیاںپولیس نے عابد علی سکنہ چک نمبر 35 شمالی ،محمد اقبال سکنہ چک نمبر 34شمالی ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اسلا م دین سکنہ ضلع گوجرانوالہ، تھانہ ساہیوال پولیس نے خالد، بلال ،مسماة بھوری اور مسماة جنتاںبی بی سکنائے ساہیوا ل اور تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے محمداسلم ،محمد فیاض سکنائے محب پور ساہیوال کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔