سرگودھا پولیس نی16ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:26

․سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ،چرس2540گرام، شراب85بوتلیںاور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 16ملزمان کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کیپٹن(ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے وقاص عرف وکی سکنہ عمران ٹائون سے چرس1150گرام، پسٹل 30 بور معہ دو گولیاں تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مظہرحسین سکنہ حیدر آبادٹائون سے چرس 650 گرام تھانہ میانی پولیس نے گلزار احمد سکنہ میانی سے چرس 530 گرام،محمد رمضان سکنہ اچرا ء سے چرس 210 گرام ،تھانہ کینٹ پولیس نے سرفراز مسیح سکنہ41 جنوبی سے شراب 50 بوتل ، تھانہ کڑانہ پولیس نے عمر حیات سکنہ چک37 جنوبی سے شراب 10 بوتل ، تھانہ اربن ایریا پولیس نے نقاش مسیح سکنہ بستی عیسائیاںسے شراب25 بوتل ،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے امان اللہ سکنہ شیر محمد والاسے کلاشنکوف معہ 45 گولیاں،ثقلین انور سکنہ چکنمبر22 شمالی سے رائفل 44 بورمعہ3 گولیاں ،تھانہ کینٹ پولیس نے محمدعثمان سکنہ چک نمبر131 جنوبی سے پسٹل30بور معہ4گولیاں، محمدخاور سکنہ 79 شمالی سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں، تھانہ کوٹمومن پولیس نے بلال سکنہ کوٹمومن سے پسٹل30بور معہ3 گولیاں، تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے رفاقت علی اور جمشیدسکنائے کانڈیوال سے الگ الگ دو عدد پسٹل 30 بور، تھانہ اربن ایریا پولیس نے قیصر مسیح سکنہ چک نمبر71 شمالی سے پسٹل 30 بور معہ5 گولیاں،محمد مبین سکنہ استقلال آباد کالونی سے پسٹل 30 بور معہ5 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :