سرگودھا،جائیداد کے تنازعہ پر 14سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:26

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سرگودہا کے نواحی چک 54جنوبی میں جائیداد کے تنازعہ پر 14سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ،تفصیل کے مطابق چراغ دین کا اپنے رشتہ دارظفر اقبال سے جائیدادکا تنازع چل رہا تھا ، گزشتہ روز دونوں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑ ا ہو گیا تو ظفر اقبال نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چراغ دین کی 14سالہ بیٹی عنبرین شدید زخمی اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ،پولیس تھانہ عطاء شہید نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، پولیس نے ملزم ظفر اقبال کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :