پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مختلف مسودات قانون میں ترامیم کی منظوری

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظور کیے گئے مسودات قانون میں مسودہ قانون ترمیم تشکیل فرائض واختیارات کریمنل پراسیکیویشن سروس پنجاب 2016مسودہ قانون ترمیم/پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی2016ء مسودہ قانون حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی پنجاب2016اور مسوہ قانون فیڈسٹف اینڈ کمپائونڈ اینملز پنجاب2016شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مسودات قانون کی منظوری کے بعد صوبائیوزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوںنے اپنے سابقہ دور حکومت میں پنجاب اسمبلی سے 134بل پاس کروائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوںنے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی موجودہ نے 137بل منظور کراوئے سابقہ ریکارڈ کو بیٹ کیا ہے اورمسودات قانون کی منظوری کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا سیکرٹریٹ مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ ادوار حکومت میں کوئی سازی ایسی نہیں ہوئی جس کے دوران کورم کی نشاندہی بار بار کی جاتی رہی ہو۔(قیوم زاہد)