ہماری زرعی اراضی قبائلی وسیاسی بااثر شخصیت کے بھائی کے قبضے سے واگزار کرائی جائے،منجھو شوریٰ تحصیل کے رہائشیوں کی حکومت سے اپیل

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)منجھو شوریٰ تحصیل تمبو ضلع نصیرآبا دکے رہائشی غلام حسین منجھو، محمد عالم منجھو، لیاقت علی منجھو نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہماری زرعی اراضی قبائلی وسیاسی بااثر شخصیت کے بھائی کے قبضے سے واگزار کرائی جائے یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوںنے کہا کہ ہماری زرعی اراضی میر واہ ڈرگ تحصیل تمبو ضلع نصیرآباد میں واقعہ ہے جس کا ریونیو ریکارڈ ہمارے نام پر درج ہے ہم سرکاری ڈھل اور عشر باقاعدگی سے ہر سال حکومت کو ادا کر تے ہیں ہماری اراضی پر بااثر سیاسی وقبائلی شخصیت کے بھائی جو سرکاری ملازم ہے نے زبردستی بے دخل کر کے وہاں پر مسلح لو گوں کو بیٹھا دیا ہے ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور قبضہ واگزار کر انے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نصیرآباد کو حکم دیا تا حال اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ہماری وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ ہم غریب لوگ ہے اور ہماری اراضی واگزار کراکر ہمیں واپس دلائی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کو پیٹ پا سکے۔