نارنگ منڈی، شدیددھندکے باعث 14گاڑیاں آپس میںٹکراگئیں، 50سے زائدمسافر زخمی

کروڑوںروپے کانقصان گاڑیاںتباہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:21

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) نیوکالاخطائی لاہورروڈپرکھنڈاسٹیشن کے قریب علی الصبح شدیددھندکے باعث 14گاڑیاںیکے بعد دیگرے آپس میںٹکراگئیں کروڑوںروپے کانقصان گاڑیاںتباہ ہوگئیںاور 50سے زائدمسافر زخمی ہوگئے واقعہ کے باعث تین گھنٹے تک ٹریفک متاثررہی جس سے مسافروںکوشدیدپریشانی اٹھاناپڑی بتایاجاتاہے کہ شدیددھندکے باعث کچھ نظرنہ آنے پر 4کاریں2بسیں6ٹیوٹاویگنوں اور2ٹرک یکے بعددیگرے آپس میں پیچھے سے ٹکراتے گئے جس کے باعث 4گاڑیاں کھیتوںمیںچلی گئیں جس کے باعث 20عورتوںسمیت50مسافرخون میںنہلاگئے جنہیں زخمی حالت میں مختلف ہسپتالوںمیںداخل کروادیاگیا گاڑیوںکے نقصان کااندازہ کروڑوںروپے لگایاجاتاہے واضح رہے کہ موسم سرماکی آج پہلے دن شدید دھندپڑی اور صبح ساڑھے نو بجے تک ایک فٹ کے فاصلہ پربھی کوئی چیزنظرنہیںآرہی تھی۔

متعلقہ عنوان :