نارنگ منڈی،حقیقی بھائی کی قبرپرجوتے برسانے اور غلیظ زبان استعمال کرنے پرپوراعلاقہ سراپااحتجاج

قبرکی بے حرمتی پر ملزم کیخلاف سخت کارروائی اور کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:18

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء)حقیقی بھائی کی قبرپرجوتے برسانے اور غلیظ زبان استعمال کرنے پرپوراعلاقہ سراپااحتجاج بن گیاقبرکی بے حرمتی کرنے پر ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرنے اورملزم کو کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ بتایاجاتاہے کہ تھانہ نارنگ مندی کے گائوں مغل والامیںفیض احمدڈھلوں نے اپنے بھتیجوں اصغرعلی وغیرہ کے زرعی رقبہ سے اپنے کھیتوں کو جانے کیلئے زبردستی راستہ بنایاجس پر بھتیجوں اصغرعلی وغیرہ نے احتجاج کیا اور حقیقی چچافیض احمدڈھلوںکوبغیراجازت اورغیرقانونی طورپر زرعی رقبہ سے راستہ بنانے پر منع کیاتووہ مشتعل ہوگیااور درجنوںلوگوںکی موجودگی میں قریبی قبرستان میںواقعہ اپنے بھتیجوں کے باپ ثناء اللہ کی قبرپر درجنوںلوگوںکی موجودگی میںجوتے برسائے غلیظ گالیاںدیں اور قبرکی سرعام بے حرمتی کرتارہا جس پر اصغرعلی وغیرہ نے اپنے چچاکو یہ قبیح حرکت کرتے دیکھ کرمنع کیا تووہ طیش میںآگیااور دستی ڈنڈوںسے حملہ کردیا جس پر اصغرعلی وغیرہ نے بھاگ کراپنی جانیںبچائی اور یہ سفاکانہ حرکت کرنے پر نارنگ پولیس کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے پولیس مصروف تفتیش ہے تاہم قبرکی بے حرمتی کرنے پر علاقہ میںغم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے اور پولیس سے سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے پولیس کودی گئی درخواست میںموقف اختیارکیاگیاہے کہ سفاک ملزم نے گن پوائنٹ پر ہمارے کھیتوں سے زبردستی راستہ بنا لیاہے اور اب جان سے ماردینے کی دھمکیاںدے رہاہے انہوںنے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیاہے کہ ہمیںظالم چچاکے ظلم وستم سے بچایاجائے اور ہمیںانصاف فراہم کیاجائے ورنہ ہم ڈی پی اوشیخوپورہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے دھرنادینے پرمجبورہوگئے ۔