نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مہربان پاکستان کے زیر اہتمام ریلی

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:14

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) مہربان پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے نکالی گئی۔ ریلی میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد عوام میں انٹرنیشنل فیسٹیول نمائش کی آگہی تھی۔ ریلی کے شرکاء نے کہا کہ انٹرنیشنل فیسٹیول پاکستان میں کاروبار کو فروغ دے گا۔

(جاری ہے)

ریلی میں شریک لوگوں کے مطابق وہ منتظر ہیں کہ جلد از جلد اس فیسٹیول کا شاندار انعقاد ہو۔ شرکاء نے انٹرنیشنل شاپنگ فیسٹیول کے حوالہ سے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل شاپنگ فیسٹیول 3 سے 4 دسمبر تک اسلام آباد پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں ہو گا جس میں شہری انٹرنیشنل برانڈز کی مصنوعات کو رعایتی نرخوں پر خرید سکیںگے۔

متعلقہ عنوان :