لاڑکانہ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 5ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز پنجوتہ کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سی آئی اے کے ڈی ایس پی غلام عباس گاڈہی نے ریلوے ٹریک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گینگ کے مرکزی ممبر سجاد جتوئی کو ڈھائی کلو چرس سمیت، تھانہ ڈوکری کی پولیس نے گشت کے دوران سونہری روڈ سے روپوش ملزم برکت شیخ کو بندوق اور کارتوسوں سمیت، تھانہ باڈہ کی پولیس نے اشتہاری عامر مغیری کو بوہڑ شاخ کے قریب سے بندوق اور کارتوسوں سمیت، سگے والد کے قتل میں ملوث ملزم عامر سولنگی کو جبکہ مددگار پولیس نے گشت کے دوران روپوش ملزم علی ڈنو عرف علی کھوکھر کو باقرانی ٹاور کے قریب گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :