لاڑکانہ پولیس کی کارروائی ،کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سرفراز احمد لغاری اسلحہ سمیت گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ایس ایچ او میروخان واحد لاشاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر میروخان کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم سرفراز احمد لغاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھ ممتاز علی لغاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار اور فرار ہونے ملزم پر تھانہ میروخان پر مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میروخان کے شہریوں نے ایس ایچ او واحد لاشاری کی تعینات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے تعیناتی کے بعد شہر سمیت آسپاس کے علاقوں میں جرائم کے شرح میں واضع کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایس ایچ او میروخان واحد لاشاری مستقبل میںبھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :