کمشنر لاڑکانہ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن انعام اللہ داریجو کی صدارت میں کمشنر آفیس میں لاڑکانہ میں ہوا جس میں 27 دسمبر ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے شہید چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ایس ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دینے کے لیے ہدایات دیں جبکہ اسپیشل برانچ کو بھی ہدایت کی کہ واک تھرو گیٹ لگاکر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے مختلف مقامات پر لگائے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار کے احاطے کے اندر کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جہاں برسی تقریبات کو مانیٹر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ملک کے کونے کونے سے آنے والے لوگوں کو لیے ہر ضلع میں صفائی اور لائیٹنگ، آنے جانے والا راستوں پر روشنی کے علاوہ سائن بورڈ آویزاں کی جائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات پیش نہ ہوں۔

کمشنر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ روڈس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈویزن کے اندر مختلف روڈوں پر جاری ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں اور جہاں بھی مرمت کی ضرورت ہے ان کی جلد مرمت کی جائے۔ انہوں نے واپڈا افسران کو ہدایت کی کہ برسی کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے جبکہ اسٹینڈ بائی جنریٹر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ گڑھی خدابخش بھٹو آنے جانے والے راستوں پر میڈیکل موبائل سروس شروع کیا جائے جبکہ اسپتالوں، بیسک ہیلتھ اور ڈسپینسریز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔

انہوں نے فائر برگیڈ عملے کو ہدایت کہ وہ مزار پر صفائی اور روشنی کے سہولیات کو یقینی بناکر فائر برگیڈ کو ریڈی پوزیشن میں رکھا جائے۔ کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ برسی کے موقع پر ٹریفک اور سکیورٹی کے نظام کے بہتر انتظامات کریں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ، رینجرس کے کرنل عاصم، ایڈیشنل کمشنر لاڑکانہ ڈویزن سلطان خان کھوسو، ڈویزن سے تعلق رکھنے والے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، روینیو افسران، ٹی ایم ایز، ٹیلیفون، سپیکو، صحت، تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :